نئی دہلی ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں سپرنٹنڈنٹ پولیس آفیسر کو ہیرو کا لقب دیا گیا ہے۔ اس نے فساد کے دوران کئی خاندانوں کو ہجوم کے تشدد سے بچایا ۔ دلیرانہ کارروائی کرتے ہوئے فساد کے دوران اس یو پی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس نیرج جادو ںنے بتایا کہ وہ /25 فبروری کے دن بارڈر چیک پوائنٹ پر پٹرولنگ کررہے تھے کہ انہوں نے گولیاں چلنے کی آواز سنی ۔ دہلی میں کرول نگر سے آوازیں آرہی تھیں ۔ میرے مقام سے 200 میٹر دوری پر گڑبڑ دیکھ کر میں کئی خاندانوں کو بچالیا ۔ 40 تا 50 افراد پر مشتمل ہجوم اس علاقہ میں آتشزدنی ، تشدد برپا کررہا تھا ۔ ہجوم نے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی ۔ جب یہ لوگ ایک مکان میں گھس گئے تو پٹرول بم بھی ساتھ میں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے روایتی پولیس پروٹوکول کو ترک کرکے فوری حرکت میں آگیا اور ریاستی سرحد کو عبور کرکے دہلی میں داخل ہوگیا ۔ پولیس آفیسرس کو ریاستی سرحدوں کو عبور کرنے کیلئے اجازت لینی پڑتی ہے ۔ میں نے ہمت کرکے آگے بڑھ کر تمام لوگوں کو بچالیا ۔ میری زندگی میں 15 سیکنڈ کے لمحات اہمیت کے حامل تھے ۔ میرے ساتھ رہنے والی ٹیم کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بھی ہجوم سے خاندانوں کو بچانے میں مدد کی ۔ میں جرأت مندی کی اطلاع سینئرس کو ملی تو انہوں نے ستائش کی ۔