نئی دہلی: شمالی مشرق میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں تباہ ہوئے مساجد، مکانات و دکانات کی وقف بورڈ از سر نو تعمیر کروائے گا۔ یہ بات وقف بورڈ کے چیر مین امانت اللہ خان نے بتائی۔ امانت اللہ خان نے مساجد کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپے جاری کردئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم فسادات کے دوسرے دن سے ہی مقام واقعہ پر صفائی کے کامو ں پر لگی ہوئی ہے۔مصطفی آباد کی عیدگاہ میں ایک وسیع کیمپ لگایا گیا ہے جس میں متاثرین قیام پذیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری علم میں یہ بات آئی کہ تقریبا 350 مکانات متاثر ہوئے ہیں جبکہ 550 دکانیں اس فساد کی زد میں آئے ہیں۔ انہوں نے تیقن دلایا کہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے تمام متاثرین کی مدد کی جائے گی اور ان کے مکانات و دکانات کی حالت بہتر کیا جائے گا۔