دہلی فساد :شوٹر شاہ رخ کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں

   

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے دوران تین راؤنڈ فائرنگ کرنے والے محمد شاہ رخ کو گرفتار کرنے کے بعد کہا کہ شاہ رخ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اس نے فسادیوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے فائرنگ کی تھی۔ احتجاج کے دوران وہ فسادیوں کو روکنا چاہتا تھا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس اجیت کمار شنگلا نے کہا کہ شاہ رخ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ البتہ اس کے والد نارکوٹکس اور جعلی کرنسی کیس میں ملوث ہے۔