دہلی فساد : طاہر حسین کو 3 دن کی پولیس تحویل

   

نئی دہلی ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عدالت نے دہلی فساد کے سلسلہ میں عام آدمی پارٹی کے معطل کونسلر طاہر حسین کو تین دن کیلئے پولیس تحویل میں دیدیا ہے ۔ انٹلیجنس بیورو کے عہدیدار انکش شرما کے قتل کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا ۔ میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ ونود کمار گوتم نے طاہر حسین کو اتوار تک پولیس تحویل میں دیا ہے ۔