دہلی فساد: عمر خالد کو مشروط ضمانت

   

نئی دہلی :دہلی فسادات سے جڑے ایک معاملے میں جے این یو کے سابق اسٹوڈنٹس لیڈر عمر خالد کو ضمانت مل گئی ہے۔ جمعرات کو کڑکڑ ڈوما کورٹ نے عمر خالد کو دہلی کے کھجوری خاص تھانہ میں درج ایک ایف آئی آر کے تعلق سے ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے 20 ہزار کے نجی مچلکے پر عمر خالد کو یہ ضمانت دی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج جسٹس ونود یادو نے 24 فروری کو کھجوری خاص تھانہ علاقہ میں ہوئے فسادات کے سلسلے میں درج کیس کے تعلق سے عمر خالد کو مشروط ضمانت دی ہے ۔