نئی دہلی۔ 4مارچ (سیاست ڈاٹ کام)شری دیوتتھان سیوا سمیتی نے شمال مشرقی دہلی میں بھڑکے فساد میں مہلوکین کی بڑھ رہی تعداد پر دکھ کا اظہار کیا اور دہلی کے اسپتالوں میں رکھی ان تمام نعشوں کا ویدک رسم و رواج سے آخری رسومات اور استھی وسرجن کرنے کی ذمہ داری لی ہے جن کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔صدرسمیتی انل نریندر نے چہارشنبہ کو کہاکہ سمیتی نے دہلی کے اسپتالوں کو مطلع کیا ہے کہ وہاں جن نعشوں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے وہ ان کی بغیر کسی تفریق کے ویدک رسم ورواج سے آخری رسومات ادا کرے گی۔