دہلی فساد میں مرنے والوں کے معاوضہ میںاضافہ کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی فساد میں مرنے والوں کو معاوضہ دینے چیف منسٹر اروند کجریوال کے اعلان کے بعد بعض سرکردہ شخصیتوں نے چیف منسٹر پر زور دیا ہے کہ وہ معاوضہ میں اضافہ کریں ۔ ان شخصیتوں نے چیف منسٹر دہلی کو مکتوب لکھتے ہوئے کہا کہ حکومت مہلوکین کے ورثاء کو 25 لاکھ روپئے تک معاوضہ ادا کرے ۔ 2013 ء میں مظفر نگر تشدد کے 7 سال بعد یو پی حکومت نے مرنے والوں کو 13 لاکھ روپئے کا معاوضہ دیا تھا ۔ جبکہ دہلی جیسے میٹروپولیٹین شہر میں رہنے والوں کے معاوضہ میں اضافہ ہونا ضروری ہے ۔ چیف منسٹر نے 10 لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا تھا جو ناکافی ہے ۔ ان مہلوکین کے ورثاء کو 25 لاکھ روپئے معاوضہ دیا جانا چاہئیے ۔