دہلی فساد میں ملوث سینکڑوں افراد گرفتار

   

نئی دہلی ۔3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی حکومت نے آج کہا کہ دہلی پولیس نے دہلی کے حالیہ فسادات میں ملوث سینکڑوں شر پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اس حوالے سے سوشیل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں پر پولیس کی جانب سے سخت نگرانی رکھی جارہی ہے تاکہ دہلی میں حالات معمول پر آسکے۔ مرکزی وزیر مملکت نتیا نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دہلی پولیس نے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسرس کے علاوہ متعلقہ فورسیس کی 76 کمپنیاں اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ امن برقرار رکھا جاسکے۔