نئی دہلی ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ہیڈ کانسٹبل رتن لال کی ہلاکت کے سلسلہ میں 7 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ دہلی فساد کے دوران انہیں گولی ماردی گئی تھی۔ پولیس نے جن ملزمین کو گرفتار کیا ہے ، ان میں 38 سالہ سلیم ملک ، 23 سالہ محمد جلال الدین ، محمد ایوب (22 ) ، محمد یونس (32) ، عارف (27) ، محمد سلیم (46) شامل ہیں۔ یہ تمام چاند باغ کے رہنے والے ہیں جبکہ محمد دانش 23 کو غازی آباد میں لونی سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے دہلی فساد کے شواہد کو اکھٹا کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس راجیش دیو نے کہا کہ ملزمین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
