دہلی فساد کیلئے کپل مشرا، اور اُسکے ٹھگ ذمے دار

,

   

پی ایم مودی کا منتخب لوگوں کو کھلی چھوٹ دینا بھی سراسر غلط : امریکی اٹارنی کینتھ راتھ

واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور امریکی اٹارنی کینتھ راتھ نے کہا ہے کہ کپل مشرا اور اُس کے ’’ٹھگ‘‘ ہندوستان کے قومی دارالحکومت میں پیش آئے حالیہ فسادات کیلئے ذمے دار ہیں۔ کینتھ راتھ نے 27 فبروری کو ٹوئٹ کیا تھا: ’’دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد کی تازہ لہر تب شروع ہوئی جب ایک مقامی ہندو کٹر پسند لیڈر (تصویر) نے اصرار کیا کہ پولیس مسلم احتجاجیوں کے گروپ کو ہٹائے، ورنہ اُس کے ٹھگ یا غنڈے کریں گے۔‘‘ اس کیلئے سراسر وزیراعظم ہند کو موردِ الزام ٹہراتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے کہا، ’’پی ایم مودی کی منتخب افراد کو چھوٹ دینے کی روش اس طرح کے کٹر ہندو حملوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔‘‘ اس ٹوئٹ کو ابھی تک لگ بھگ 2150 مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے اور اسے 4171 افراد نے پسند کیا جن میں ہندوستانی اداکارہ اور سماجی جہدکار سوارا بھاسکر شامل ہیں۔