جے پور، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر دہلی میں امن و قانون نظام قائم رکھنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ انہیں تشدد کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے ۔ گہلوٹ نے آج سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ گزشتہ ہفتہ دہلی میں ہوئے تشدد میں 46لوگوں کی جان گئی اور 200سے زائد لوگ زخمی ہوگئے ۔ مرکزی وزیر داخلہ کو اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری لینی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے دہلی میں تشدد کی جانچ، لوگوں کی جان بچانے اور امن و قانون قائم رکھنے میں ناکام رہنے کے لئے وزیر داخلہ کے استعفی کی مانگ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ مکمل طورپر عوام کے تئیں اپنا فرض ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔