دہلی فساد کی سازشی ملزم نتاشانروال گرفتار

   

نئی دہلی ۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جمعہ کو ’ پنجر ہ توڑ‘ جہد کار نتاشانروال کو گرفتار کرلیااور اسے فبروری میں پیش آئے شمال مشرقی دہلی کے فسادات میں مبینہ طور پر سازش رچانے کی پاداش میں سخت قانون یو اے پی اے کے تحت ماخوذ کیا گیا ہے ۔ نتاشا ایک اور جے این یو اسٹوڈنٹ دیونگنا کالیتا کے ساتھ پہلے ہی ایک اور کیس میں گرفتار ہے ۔ اس کیس کی تحقیقات کرائم برانچ کررہی ہے ۔ اور یہ معاملہ بھی شمال مشرقی دہلی کے فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق ہے ۔ دونوں /11 جون تک عدالتی تحویل میں ہیں۔