حیدرآباد 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا کمیونسٹ کے سکریٹری کامریڈ سواپن گھوش نے دہلی فساد کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی صدر امریکہ کے ساتھ تفریح افسوسناک ہے۔ شمال مشرقی دہلی میں اقلیتی طبقہ کے افراد کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی املاک کو نذر آتش کیا گیا۔ قتل اور غارت گری کے اِس ننگے ناچ کے دوران وزیراعظم مودی نے غیر انسانی طور پر لاپرواہی سے کام لیا۔ اُنھوں نے روم میں نیرو کے اختیار کردہ رویہ کی طرح مودی کی حکمرانی کو بھی اِسی سے تعبیر کیا۔دہلی فسادات کے لئے ذمہ دار کون ہے اِس کو سمجھنا مشکل نہیں۔ بی جے پی حکومت اپنے ناپاک منصوبوں پر عمل کررہی ہے۔