دہلی فساد: 718 کیس، 3,400 افراد محروس

   

نئی دہلی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے گزشتہ ماہ شمال مشرقی دہلی کے فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلہ میں زائد از 700 مقدمات درج کئے اور 3,400 افراد کو گرفتار یا محروس کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے ہفتہ کو بتایا کہ مجموعی طور پر 718 کیسوں میں سے 55 کا اندراج آرمس ایکٹ کے تحت ہوا ہے۔ 3,400 محروس یا گرفتار افراد میں سے 60 افراد کو آرمس ایکٹ کے تحت رکھا گیا ہے۔ شمال مشرقی دہلی میں پیش آئے تشدد میں 53 جانیں تلف ہوئیں اور زائد از 200 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔