ملک کی راجدھانی دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے ایک بار پھر دہلی میں لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے جو 24 مئی کی صبح 5 بجے تک نافذ رہے گی۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 311170 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 4077 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک میں 362437 افراد نے وبا کو شکست دی ہے ، جس سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 83.83 فیصد ہوگئی ہے۔