٭ دہلی مائناریٹیز کمیشن کے چیرمین ظفر الاسلام خان کے خلاف دہلی پولیس نے گزشتہ روز ایک ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے غداری کا ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ظفرالاسلام خان نے شمال مشرقی ضلع میں تشدد کے پس منظر میں ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف ’منظم سرکاری مظالم ‘سے متعلق ٹوئٹر پر کویت کے ایک احتجاجی نوٹ کے نیچے ’’شکریہ‘‘ درج کیا تھا۔ کورونا وائرس کے دوران پیش آئے تشدد پر اپنے ردعمل کے فوری بعد ظفرالاسلام خان نے معذرت خو اہی بھی کی تھی اور کہا تھا کہ ان کا پوسٹ ’ ’غلط وقت پر اورغیرسنجیدہ‘‘تھا۔