نئی دہلی ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ بی جے پی اقتدار والی دہلی میونسپل کارپوریشن میں 2500 کروڑ روپئے کا اسکام ہوا ہے جو دولت مشترکہ گیمس کے اسکام سے بڑا اسکام ہے ۔ انہوں نے دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ادعا کیا کہ میونسپل کارپوریشن میں ہر سال 5000 تا 10 ہزار کروڑ کے اسکامس ہوتے رہتے ہیں جو عمارتوں کے اجازت ناموں سے متعلق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ اب اسمبلی میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے اتنے بڑے اسکام پر بحث ہو رہی ہے ۔ یہ دولت مشترکہ گیمس کے اسکام سے بھی بڑا اسکام ہے ۔