نئی دہلی 17 جون ( یواین آئی) دہلی میٹرو اور آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی میلبورن نے میٹرو ریل سے متعلق مختلف تحقیقی کاموں میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں میٹرو کوچز اور ٹریکس کی دیکھ بھال بھی شامل ہے ۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے منگل کو یہاں یہ جانکاری دی۔میٹرو بھون میں ڈی ایم آر سی اور موناش یونیورسٹی کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔ اس کے تحت ڈی ایم آر سی اکیڈمی اور موناش یونیورسٹی کے درمیان وقتاً فوقتاً تبادلہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ ڈی ایم آر سی ان پروگراموں میں ٹریننگ پارٹنر کا کردار ادا کرے گا۔