٭ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے اپنی ایرپورٹ ایکسپریس لائن کے ٹرین ڈبوں میں مفت ہائی اسپیڈ وائی فائی سرویس کا آج آغاز کردیا۔ ہندوستان نے یہ پہلا موقع ہے جب میٹرو ٹرینوں میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ دہلی میٹرو کی جانب سے اس وقت کئی بڑے اسٹیشنوں پر وائی فائی سہولت فراہم کی جارہی ہے جن میں پیلی اور نیلی لائنیں شامل ہیں۔