نئی دہلی:تعلیم کی افادیت اور مدارس کی تعلیم پر آل انڈیا تنظیم علماء حق کے زیر اہتمام کل دہلی میں کل ہند تعلیمی کنونشن منعقد ہورہا ہے جس میں ملک کے ممتاز مذہبی، سماجی، سیاسی اور تعلیمی رہنماشرکت کریں گے ۔ یہ بات تنظیم علماء حق کے قومی مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہے ۔ملک میں تعلیمی بیداری کو عام کرنے کیلئے یہ تعلیمی کنونشن منعقد ہورہا ہے ۔جس میں مشاہیر علماء،دانشوران،ماہرین تعلیم اور ممتاز قومی وملی رہنمابڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔