دہلی میںبغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر چالان برہم نوجوان نے موٹر سیکل کو آگ لگادی

   

٭ دہلی کے گریٹر کیلاش علاقہ میں پولیس نے آج 20سالہ موٹر سیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کردیا ۔ برہم نوجوان نے سڑک پر ہی اپنی موٹر سیکل کو آگ لگادی ۔ دہلی ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ساؤتھ) نے بتایا کہ بعد میںوکاس نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا جو دہلی کے سنگم وہار علاقہ کا رہنے والا ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔