دہلی میںشدید گرمی بدستور جاری

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں شدید گرمی کادورجاری ہے اور اتوار کو چھٹی منانے کے لئے باہرنکلنے کے بجائے صبح سے ہی ‘آگ کا گولہ’ بنے سورج کے قہر سے لوگ گھروں میں ہی رہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ نے جزوی طورپر بادل چھائے رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور بجلی چمکنے کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ کے مطابق صبح کا کم سے کم درجہ حرارت 32.8 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول سے پانچ ڈگری زیادہ ہے اور 8:30 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔