نئی دہلی ۔ /9 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) 16 ویں لوک سبھا کا آخری سیشن چہارشنبہ کو ہوگا ۔اپوزیشن نے دہلی میں مودی حکومت کے خلاف احتجاج کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اپوزیشن نے بڑی انتخابی جنگ سے قبل حکمراں پارٹی کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے ۔ یہ احتجاج پیر کو اس وقت شروع ہوگا جب چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو آندھرا بھون پر ایک روزہ دھرنا منعقد کرنے دہلی پہونچیں گے ۔ دیگر کئی اپوزیشن قائدین بھی بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہے ہیں ۔ یہاں صدرتلگودیشم کی جانب سے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ۔ چندرا بابو نائیڈو کے بعد /13 فبرو ری اور /14 فبروری کو چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی دھرنا دیں گی ۔ ہفتہ کے اوائیل میں کولکتہ میں ممتا بنرجی نے سی بی آئی کے اقدام کے خلاف دھرنا دیا تھا ۔ مودی حکومت کے خلاف اس وقت 22 اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوگئی ہیں ۔