نئی دہلی: دہلی کے آدرش نگر تھانہ علاقہ میں چین اسنیچنگ کی دل دہلا دینے والی واردات انجام دی گئی ہے۔ ایک خاتون اپنے دو سالہ معصوم کو گود میں لے کر پیدل جا رہی تھی، تبھی لٹیروں نے خاتون کے گلے پر دو مرتبہ چاقو سے وار کیا اور ہاسپٹل میں دوران علاج وہ فوت ہو گئی۔