امت مسلمہ سے بڑی تعداد میںشرکت کی اپیل ۔ نظام آبادمیںاجلاس
نظام آباد :15؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)احمد عبد العظیم سکریٹری مسلم پرسنل لاء کمیٹی نظام آباد کی صدارت میں مسلم پرسنل لا کمیٹی کا اجلاس لمرا بنکوٹ ہال میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں سید یحییٰ ظفر، عبداللہ ندیم اقبال، مولانا کریم الدین کمال، مولانا سید سمیع اللہ قاسمی، ایم پی جے کے شیخ حسین ،وجیہ اللہ، مالا مہا ناڈو ریاستی صدر این لکشمن اور برادران وطن سائیلو روی، محمد نثار احمد کلاسک کے علاوہ مولانا حیدر قاسمی احمد عبدالعلیم کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا سید سمیع اللہ، مولانا کریم الدین کمال، انور خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت وقف کی املاک کو حاصل کرنے کے لیے نئے قانون کو نافذ کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے اور ملک بھر میں اس بل کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے اور نظام آباد میں بھی اس بل کے خلاف تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں اور اس وقف ترمیمی بل کے مخالفت میں نظام آباد میں 17 ؍مارچ کے روز بروز پیر دھرنا چوک پر دھرنا دیا جا رہا ہے اس دھرنے میں تمام مکتبہ فکر کے علاوہ برادران وطن بڑے پیمانے پر شرکت کرنے والے ہیں لہذا امت المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ اس دھرنے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے دھرنے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔