نئی دہلی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ قومی دارالحکومت میں ڈینگی کے ساتھ ساتھ آشوب چشم کے معاملات میں ریکارڈ اضافہ دیکھ رہے ہیں، جسے عام طور پرگلابی آنکھ کے نام سے جانا جاتا ہے۔آشوب چشم کے کیسز میں اچانک اضافے کی وجہ ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرنے والی شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے قرار دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے بڑھتی ہوئی نمی، درجہ حرارت اور غیر صحت بخش حالات، آلودہ پانی کی فراہمی اور اہم بات یہ ہے کہ تیز رفتارگاڑیوں کے ذریعے سڑکوں سے گندے پانی کی ایروسولنگ (مائکرو ڈراپس) انفیکشن کے پھیلاؤکے لیے سازگار ماحول پیدا کرتے ہے۔ہم ملک بھر میں آشوب چشم کے کیسوں میں اچانک اضافے کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں، صرف دہلی این سی آر میں جولائی میں ہی 1,032 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پچھلے سال (جولائی 2022) کی اسی مدت کے مقابلے میں تعداد میں اضافہ، جب دہلی این سی آر میں 646 کیسز تھے اور ملک بھر میں 1,202 کیسز تھے، یہ تشویش کا باعث ہے۔