نئی دہلی، 30 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دیوالی کے بعد دارالحکومت ایک بار پھر گیس چیمبر بننے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور آلودگی کی سطح ‘شدیدترین’ کے زمرے میں پہنچ گئی ہے اور ان حالات سے جمعہ تک راحت کی امید بھی نہیں ظاہر کی جا رہی ہے ۔دارالحکومت میں چہارشنبہ کو صبح آلودگی پی ایم 2.5 کی سطح 500 تک پہنچ گئی اور پی ایم 10 کی سطح 379 تک۔ اس کے بعد کی صورت حال ’ہنگامی‘ سمجھا جاتی ہے ۔ دہلی ہی نہیں، اس سے متصل قومی دارالحکومت خطہ کے علاقوں میں بھی برا حال ہے ۔دہلی میں آلودگی سے عوام بری طرح متاثرہیں تو سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کررہی ہیں۔ لوگ دم نٹنے والے موسم سے نجات حاصل کرنے کے لئے نقاب لگا کر سڑکوں پر نظر آرہے ہیں۔ حدبصارت کی حالت بھی بہت اچھی نہیں ہے ۔