٭ فضائی آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے دہلی کی کابینہ نے الکٹرک وہیکل, سے متعلق پالیسی کو آج منظوری دی ہے ۔ ٹو وہیلرز ، شیئرنگ ٹرانسپورٹ اور کمرشیل وہیکلز پرخصوصی توجہ کے ساتھ پالیسی کا مقصد اندرون پانچ سال پانچ لاکھ الکٹرک وہیکلز کا رجسٹریشن کرنا ہے ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے بتایا کہ پالیسی کے تحت بیاٹری سے چلنے والی ٹو وہیلرز کی خریداری پر 10ہزار روپئے اور الکٹرک آٹو رکشہ کی خریداری پر 30ہزار روپئے کی ترغیب دی جائے گی ۔