دہلی میں اب کانگریس کے 9 کارپوریٹرس میں 7 مسلم

   

نئی دہلی : دہلی ایم سی ڈی الیکشن کے آج معلنہ نتائج میں کانگریس کو ایک اور جھٹکا لگا اور 2017 ء کے مقابل پارٹی کے کارپوریٹرس کی تعداد 31 سے گھ ٹ کر محض 9ہوگبئی ہے ۔ تاہم ایک نمایاں تبدیلی یہ ہے کہ آج منتخب 9 کانگریس کارپوریٹرس میں سے 7 مسلمان ہیں ۔ وارڈ ذاکر نگر سے نازیہ دانش ، شاستری پارک سے سمیر احمد ، مصطفی آباد سے سبیلہ بیگم ، کبیر نگر سے ظریف ، چوہا ن بنگر سے شگفتہ چودھری، برج پوری سے نازیہ خاتون اور ابوالفضل انکلیو سے اریبہ خان منتخب ہوئے ہیں ۔ دیگر 2 کانگریس کارپوریٹرس نیہال ویہار سے مندیپ سنگھ اور آیانگر سے شیتل ہیں ۔ 250 رکنی کارپوریشن میں عام آدمی پارٹی نے 134 نشستیں جیت کر اقتدار حاصل کیا ۔ 2017 ء میں اس کی 48 سیٹیں تھیں ۔