دہلی میں اسکولس کھولنے کا فیصلہ مؤخر

   

نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ قبل ازیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اسکولس کھولنے کا جو فیصلہ کیا گیا تھا اُس پر نظرثانی کی گئی ہے کیوں کہ اولیائے طلباء نے اسکولس کھولے جانے پر اندیشوں کا اظہار کیا تھا اور چیف منسٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے اسکولس کی کشادگی کو مزید کچھ عرصہ کے لئے ٹال دینے کی خواہش کی تھی۔ لہذا اولیائے طلباء کے احساسات اور فکرمندی کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسکولس کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔