دہلی میں اسکولوں کی کشادگی۔ ایک ہی دن میں 79 طلبہ کوویڈ۔19سے متاثر

,

   

نئی دہلی: اسکول انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی اور اسکولس کشادگی کی جلدی نے کئی طلبہ کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی نئی دہلی میں تقریبا250 اسکولوں کی کشادگی عمل میں آئی۔ اپنے بچوں کی تعلیم کے بارے میں فکر مند والدین و سرپرستوں نے اسکولوں کی کشادگی کے ساتھ بچوں کو اسکول روانہ کردیا جس میں نتیجہ میں پہلے ہی دن تقریبا 79 طلبہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ سینکڑوں طلبہ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ طلبہ کی طبی جانچ کی گئی جس میں پتہ چلا کہ 79 طلبہ کو کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔ اس کے ساتھ ریاستی انتظامیہ فوری حرکت میں آگیا اور اسکولس بند کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست میں فی الحال تعلیمی ادارے بند ہیں۔