دہلی میں انکاؤنٹر ۔ دو بدمعاش ہلاک

   

نئی دہلی : شمال مشرقی دہلی کے کھجوری خاص علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو بدمعاش ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ڈی سی پی ( شمال مشرقی دہلی) سنجے کمار سین نے یواین آئی کو بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ رات دیر گئے کھجوری خاص علاقے کی شری رام کالونی میں پیش آیا۔ واقعہ میں جوابی کارروائی کے دوران ایک گھر میں چھپے ہوئے عامر خان اور راجمان گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ کانسٹیبل سچن کھوکر اور کالک تومر زخمی ہوگئے ۔ شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکار یہاں کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران شرپسندوں کے ٹھکانے سے مختلف اسلحہ و گولہ بارود برآمد کئے ہیں۔