دہلی میں اومیکرون کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ایلو الرٹ جاری کیا گیا ,میٹرو اور بس50 فیصد صلاحیت سے چلیں گی، تعلیمی ادارے رہیں گے بند

   

نئی دہلی: دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان یلو الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے منگل کو کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اسکولوں، کالجوں، سینما گھروں اور جموں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی دکانوں، سرکاری ٹرانسپورٹ سمیت کئی پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں۔پیر کی رات سے نافذ نائٹ کرفیو کا وقت بھی ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اب رات 10 بجے شروع ہوگا۔ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو اگلے احکامات تک جاری رہے گا۔ شادی اور جنازے میں 20 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔جبکہ دیگر سماجی، سیاسی، ثقافتی، مذہبی اجتماعات اور تہوار کے پروگراموں پر پابندی ہوگی۔ دہلی میٹرو اپنی نشستوں کی گنجائش کے 50 فیصد کے ساتھ کام کرے گی، جب کہ آٹو رکشا اور ٹیکسی دو مسافروں کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ بسوں میں بھی 50 فیصد صلاحیت کیساتھ چلیں گی..