دہلی میں آکسیجن بحران ختم : اروند کجریوال

   

نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے جمعہ کو کہا کہ دارالحکومت میں آکسیجن کی قلت کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے اورانہوں نے اعلان کیا کہ اندرون 3 ماہ پورے دارالحکومت شہر میں ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے اپنے کابینی وزراء کے ساتھ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے بحران اور موجودہ حالات کا جائزہ لیا ۔ گزشتہ چند ہفتوں میں دہلی میں آکسیجن کی کمی اور بعض جگہ مکمل ختم ہوجانے کے نتیجہ میں کئی اموات پیش آئی ہیں ۔