دہلی میں اکبر روڈ کے سائن بورڈ پر سیاہی پوتی گئی

,

   

مہارانا پرتاپ کا پوسٹر لگا کر کی شر پسندوں کی نعرے بازی

نئی دہلی :دہلی میں کچھ شرپسندوں نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ شرپسندوں نے اکبر روڈ لکھے سائن بورڈ پر سیاہی پوت دی گئی اور اس کے اوپر مہارانا پرتاپ کا پوسٹر چسپاں کر دیا گیا۔ گلے میں پٹکا ڈالے نوجوانوں نے اس کرتوت کو انجام دیا ہے۔ شرپسندوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیری گیٹ آئی ایس بی ٹی پر مہارانا پرتاپ کے مجسمے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔سائن بورڈ پر مہارانا پرتاپ کا پوسٹر لگانے کے بعد ایک نوجوان جئے بھوانی، جئے مہارانا پرتاپ کا نعرہ لگایا۔ اس کے بعد ایک نوجوان کہتا ہے کہ مہارانا پرتاپ کی توہین نہیں سہے گا ہندوستان۔ آئی ایس بی ٹی بین الاقوامی بس اڈے پر مہارانا پرتاپ کی دھات کے مجسمے کے ساتھ جس طرح کی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اس سے متعلق شرپسندوں کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کہہ رہی ہے کہ مورتی بندروں نے توڑی ہے اس طرح وہ ہمیں بے وقوف نہ بنائیں۔شرپسندوں نے یہ بھی کہا کہ مہارانا پرتاپ کی اشٹ دھات کی مورتی احترام کے ساتھ اسی جگہ پر لگائی جائے ورنہ یہ کہ ایک بھی حملہ آورکو نہیں چھوڑیں گے۔ایک شرپسندوں نے کہا کہ ہم لوگ ہندو ہیں، ہم اکبر، بابر، ہمایوں کے بورڈ ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں تاکہ حکومتوں کی آنکھیں کھلیں اور وہ اس تعلق سے سخت فیصلہ لے۔واضح رہے کہ اس سے قبل میں بھی دہلی میں اکبر روڈ پر اس طرح کی کرتوت انجام دی جا چکی ہے۔ کچھ دنوں قبل گئو رکشا دل اور ہندو رکشا دل کے کارکنوں نے اکبر روڈ سڑک کے نام کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے نہ صرف اس کے سائن بورڈ پر کالک پوت دی تھی بلکہ اسے چھترپتی سنبھاجی مہاراج مارگ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس دوران اشتعال انگیز پوسٹر بھی لگائے گئے جن میں مغل حکمرانوں پر ہندوؤں کے قتل عام، مندروں کو منہدم کرنے اور جبری تبدیلی مذہب کے الزامات عائد کیے گئے۔