دہلی میں اگلے حکم تک تمام اسکول بند رکھنے کی ہدایت

   

نئی دہلی : دہلی میں آلودگی کے مدنظر محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کے اگلے آرڈر تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔محکمہ تعلیم کی طرف سے آج جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، غیرسرکاری، سرکاری امداد یافتہ، غیرامداد ی تسلیم شدہ، این ڈی ایم سی، میونسپل کارپوریشن اور دہلی چھاونی بورڈکے اسکول اگلی ہدایت تک بند رہیں گے ۔ اس دوران حالانکہ آن لائن تعلیم جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ بورڈ کے امتحانات بھی اسکولوں میں طے شدہ پروگرام کے تحت ہوں گے ۔محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے ۔