دہلی میں این آر سی پر منوج تیواری کا سب سے پہلے اخراج: کجریوال

   

نئی دہلی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے قومی دارالحکومت میں این آر سی پر عمل آوری کے لیے دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری کے مطالبے کا مذاق اڑاتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر دہلی میں این آر سی کو روبہ عمل لایا گیا تو سب سے پہلے منوج تیواری کو شہر چھوڑنا پڑے گا۔ تیواری نے کئی موقعوں پر ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ آسام کی طرح دہلی میں بھی این آر سی ہونا چاہئے۔ کجریوال نے اخباری نمائندوں کے سوال پر جواب دیا کہ ’’اگر دہلی میں این آر سی ہوگا تو تیواری کو سب سے پہلے دہلی چھوڑنا ہوگا۔‘‘