دہلی میں این ڈی اے کا اجلاس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کا آج نئی دہلی کی اشوک ہوٹل میں اجلاس ہوا جس میں 39جماعتوں کے قائدین کی شرکت کا دعوی کیا گیا ہے ۔این ڈی اے کی میٹنگ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ بی جے پی پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے کہا کہ حکمراں این ڈی اے کے39پارٹیوں نے میٹنگ میں شرکت کی ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک تھے۔اپوزیشن بمقابلہ این ڈی اے میٹنگ میں 39 پارٹیوں نے وزیراعظم مودی پر مکمل اعتماد کا ظاہر کیا ہے ۔ این ڈی اے نے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے جس کے ذریعہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں مزید عوامی رائے حاصل کی جائے گی۔