نئی دہلی 14فروری (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر بنام وزیراعلی کے اختیارات کے معاملہ میں جمعرات کو رولنگ دی کہ راجدھانی کی انسداد بدعنوانی برانچ (اے سی بی )اور جانچ کمیشن تشکیل دینے کا اختیار مرکزی حکومت کے پاس ہوگا ،لیکن سروسز سے متعلق اختیارات کا معاملہ اس نے بڑی بنچ کو سونپ دیاہے ۔جسٹس ارجن کمار سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی ڈویژن بنچ نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر بنام وزیراعلی کے اختیارات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر اپنا فیصلہ سنایا،جس میں کچھ معاملوں پر دونوں ججوں کی ایک رائے تھی ،لیکن افسران کے تبادلوں اور تقرریوں (سروسز)کے تعلق سے اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے اسے تین رکنی بڑی بنچ کوسونپ دیاگیاہے۔