دہلی میں بارش : بی جے پی کے 7 ایم پی غائب!

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کی ترجمان پرینکا ککڑ نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے سات ممبران پارلیمنٹ گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہیں جب دہلی میں شدید بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے زعفرانی پارٹی کے ساتوں ممبران پارلیمنٹ کی ایک تصویر ٹویٹ کی اور ان پرکچھ نہیں کرنے کا الزام لگایا۔ کیا دہلی میں کوئی آفت آئی؟ بی جے پی کے سات ممبران پارلیمنٹ کہیں نہیں ملے۔ اگر آپ دوربین کا استعمال کریں گے تو بھی وہ نظر نہیں آئیں گے، انہوں نے ٹویٹ کیا۔ عآپ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے ایم ایل اے اور کونسلر بحران کے دوران عوام کے ساتھ تھے جبکہ بی جے پی لیڈر غائب تھے۔ککڑ نے 9 جولائی کوکہا تھا کہ دہلی کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، لیکن بی جے پی کے زیر انتظام ریاستوں کی حالت قابل رحم ہے۔ عآپ وزیر سوربھ بھردواج نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ پر الزام لگایا کہ وہ مل کر کام کرنے کے بجائے گندی سیاست کھیل رہے ہیں۔