نئی دہلی4نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا نے دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے سلسلے میں فکرمندی کا اظہار کیا ہے ۔پرینکا چوپڑا ان دنوں دہلی میں اپنی آنے والی نیٹ فلکس فلم دی وائٹ ٹائگر کی شوٹنگ کرر ہی ہیں۔دہلی میں آلودگی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے ۔پرینکا چوپڑانے بھی اس فضائی آلودگی کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہیں بھی آلودگی کی وجہ سے شوٹنگ کرنے میں دقت ہورہی ہے ۔پرینکا انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اپنی اس تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی بات کہی ،جس میں انہوں نے ماسک پہنا ہوا ہے ۔انسٹا گرام پر اس تصویر کے ساتھ پرینکا چوپڑا نے لکھا ہے -اس شہر میں‘دی وائٹ ٹائگر ’ کی شوٹنگ کرنا فی الحال مشکل ہورہا ہے ،مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ایسے ماحول میں کیسے رہ رہے ہیں۔شکر ہے کہ ہمارے پاس ایئر پیوری فائر اور ماسک جیسی سہولت ہے ۔غریبوں اور بے گھروں کے لئے دعا کریں۔سبھی لوگ اپنا خیال رکھیں‘‘۔