دہلی میں بی آر ایس سنٹرل آفس کا چیف منسٹر آج افتتاح کریں گے

,

   

خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ عالیشان عمارت کی تعمیر، وزرا اور دیگر قائدین دہلی پہنچ گئے
حیدرآباد۔ 3 مئی (سیاست نیوز) بی آر ایس کے قومی سربراہ و چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ 4 مئی کو دہلی میں بی آر ایس سنٹرل پارٹی آفس کا افتتاح کریں گے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ ریاستی وزیر عمارت و شوارع وی پرشانت ریڈی اور راجیہ سبھا کے رکن سنتوش کمار بی آر ایس پارٹی آفس کے افتتاح کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔ وی پرشانت ریڈی نے بتایا کہ چہارشنبہ کی شب کو چیف منسٹر دہلی پہنچ کے دوسرے دن جمعرات کو دوپہر 12:30 بجے وسنت وہار میں بی آر ایس پارٹی آفس پہنچ جائیں گے۔ خصوصی پوجا میں حصہ لیں گے جس کے بعد دوپہر 1:05 بجے بی آر ایس پارٹی آفس کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں چیف منسٹر پارٹی آفس میں پارٹی قائدین اور کارکنوں کا اجلاس طلب کریں گے۔ پارٹی آفس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے وزرا، بی آر ایس کے ارکان اسمبلی ارکان پارلیمنٹ، ارکان قانون ساز کونسل مختلف کارپوریشنس کے صدور نشین اور پارٹی قائدین دہلی پہنچ گئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر کے دورے کے پیش نظر دہلی پولیس نے سخت انتظامات کئے ہیں اور پارٹی کو مکمل سیکوریٹی فراہم کی ہے۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں بی آر ایس کے سنٹرل آفس کو خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ متاثرکن اندازمیں تعمیر کیا گیا ہے۔ پارٹی آفس کے سامنے چیف منسٹر کے سی آر کا 14 فیٹ پر مشتمل کٹ آؤٹ، تلنگانہ کا نقشہ، تلگو تلی کا مجسمہ، کاکتیہ آرٹ پارٹی کا نشان خصوصی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ 20 ہزار مربع فیٹ پر یہ عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ لوور گراؤنڈ فلور پر میڈیا ہال اور متصل کوارٹرس تعمیر کئے گئے ہیں۔ گراؤنڈ فلور پر کینٹین، استقبالیہ لابی، جنرل سکریٹریز کے چار رومس ہیں، فرسٹ فلور پر صدر کا چیمبر، پیشی، چیف منسٹر کا کانفرنس ہال ہے۔ سکنڈ اور تھرڈ فلورس پر صدر، ورکنگ پریسیڈنٹ کے لئے دو سوٹس اور پارٹی کے اہم قائدین کے لئے 18 رومس خوبصورت انداز میں ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ ن