دہلی میں بی جے پی کی کامیابی پر شمس آباد میں جشن

   

حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) دہلی میں بی جے پی کی شاندار کامیابی پر شمس آباد میں زبردست آتش بازی کی گئی اور جشن منایا گیا۔ بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر جکاوینو گوپال نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کی کامیابی سے دہلی میں ڈبل انجن سرکار قائم ہوچکی ہے۔ دہلی میں اب تیزی سے ترقی ہوگی۔ 27 سال بعد بی جے پی دہلی میں اقتدار پر آئی۔ نریندر مودی کی قیادت میں کامیابی حاصل کی گئی اور ریاست تلنگانہ میں مقامی انتخابات میں بھی بی جے پی بہترین مظاہرہ کرے گی اور سرپنچ اور ایم پی ٹی سی کے مجوزہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ (ش)