دہلی میں تمام اسکولس 31 اکتوبر تک بند رہیں گے

   

نئی دہلی:دہلی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم منیش سسوڈیہ نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔ سسودیا نے ٹویٹ میں کہا : ’’دہلی میں تمام اسکولس کورونا وائرس کے سبب 31 اکتوبر تک بند رہیں گے ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ ایک حکمراں اور سرپرست ہونے کے ناطے وہ حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔ اس وقت بچوں کی صحت کے سلسلے میں کوئی جوکھم اٹھانا مناسب نہیں ہوگا ‘‘ ۔