دہلی میں تمام اسکول 31 جولائی تک بند رہیں گے: نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیانے کیا اعلان

,

   

دہلی میں تمام اسکول 31 جولائی تک بند رہیں گے: نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیانے کیا اعلان

نئی دہلی: دہلی میں کورونا کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کیجریوال حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کے تمام اسکول 31 جولائی تک بند ہی رہیں گے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا ہے کہ آج سے دہلی میں گھر گھر جا کر سروے بھی شروع ہو رہا ہے، دہلی میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تین ہزار چار سو ساٹھ نئے معاملات سامنے آۓ ہیں اور تریسٹھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

اگر ملک کی بات کرے تو کورونا کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ نوے ہزار کے پار ہو چکی ہے، چوبیس گھنٹوں میں سترہ ہزار نو سو چھیانوے نئے معاملات سامنے اۓ ہیں جبکہ چار سو سات لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید جاننے کےلیے دیکھیں ایک خصوصی رپورٹ۔

YouTube video