دہلی میں تمام یونیورسٹی امتحانات منسوخ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، دہلی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہفتہ کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ما تحت تمام ریاستی یونیورسٹیوں میں فی الحال ہونے والے سالانہ امتحان سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کردیا ہے ۔دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی ڈگریاں یونیورسٹی کی طرف سے طے شدہ تشخیصی معیار کی بنیاد پر دی جائیں گی۔