نئی دہلی۔ 27 اگست (ایجنسیز) دہلی پولیس کرائم برانچ نے ایک بڑے ویزا فراڈ ریکیٹ کا پردہ فاش کر دیا ہے جو نیپالی شہریوں کو سربیا میں نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹ رہا تھا۔ اس گینگ نے تقریباً 19 متاثرین سے 70 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ پولیس نے اس کیس میں دو ملزمان جیاکب (41) اور روپیش (42) کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دو دیگر ملزمان اب بھی فرار ہیں۔22 سالہ نیپالی شہری سجن کھڑکا کی شکایت پر یہ کارروائی شروع ہوئی۔ اس نے بتایا کہ ملزمان نے خود کو ٹرایول ایجنٹ ظاہر کیا اور انہیں سربیا میں ملازمت دلانے کی پیشکش کی۔