نئی دہلی: دہلی آفات انتظامیہ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے ) نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے درمیان دہلی کے سبھی نجی دفتروں کو اگلے حکم تک فوری اثر سے بند کرنے کے لئے کہا ہے ۔ ڈی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ضروری خدمات سے وابستہ ملازمین کو چھوڑ کر سبھی گھر سے کام کریں گے ۔ڈی ڈی ایم اے نے آج نئی گائڈ لائن جاری کرکے سبھی نجی دفتروں کو اگلے حکم تک فوری اثر سے بند کرنے کے لئے کہا ہے ۔ سرکاری دفتروں میں گھر سے کام کرنے کی اجازت پہلے سے ہی ہے ۔ اس سے پہلے 50 فیصد ملازمین کے ساتھ نجی دفتر چلانے کی سہولت تھی،جسے آج سے بند کردیا گیا ہے ۔لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں کل ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں ہوٹل،ریسٹوران میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی لگا دی گئی تھی،جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے ۔ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہیکہ موجودہ پابندیوں کو کیسے سختی سے نافذ کیا جائے ، تاکہ کورونا وائرس اور اس کی نئی شکل اومی کرون کوپھیلنے سے روکا جاسکے۔
دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19166 نئے معاملے سامنے آئے ہیں،جبکہ متاثرین کی شرح 25 فیصد ہے۔ دہلی حکومت کی جانب سے آج جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 19166 نئے معاملے سامنے آئے ہیں،جبکہ اس دوران 17 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔