دہلی میں خانگی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت دہلی نے خانگی شعبہ کے لئے مشاورتی نوٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ان کے ملازمین 31 مارچ تک گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ ریاستی حکومت نے عوام بالخصوص بزرگ شہریوں، حاملہ خواتین اور اختلاج و ذیابطیس سے متاثرہ افراد سے کہا ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں۔ قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد جمعرات کو 14 تک پہونچ گئی تھی۔