نئی دہلی: دہلی میں لوگوں نے اتوار کو دیوالی کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا اور روشنیوں کو سجانے کے ساتھ ساتھ آتش بازی میں حصہ لیا۔ پٹاخوں پر سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود لوگوں نے دیوالی پر جم کر آتش بازی کی ہے ۔ جس کی وجہ سے دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) جو جمعہ کی بارش کے بعد کافی حد تک بہتر ہوا تھا۔ایک بار پھرمتاثر ہوگیا۔ Safar India کے مطابق، پیر کی صبح دہلی کا(Air Quality Index) یعنی اے کیو آ ئی 286 ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں دہلی کا AQI اتوار کی صبح 204 ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم گزشتہ سال کے مقابلے اس بار دہلی میں نسبتاً بہتر ہوا کا معیار دیکھا گیا اور اس سے دہلی میں دیوالی منانے والوں کو کافی راحت ملی۔